ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد ،جعلی �ینسی نمبر پلیٹس پولیس لائٹ کیخلا� م�م

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ کی جانب سے جعلی و فینسی نمبر پلیٹس، پولیس لائٹ، سائرنس و روٹرز اور ٹنٹڈ شیشوں کے استعمال کے خلاف جاری کردہ مہم کے تحت DIGP حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور SSP حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات کی روشنی میں حیدرآباد پولیس کا اسنیپ چیکنگ اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری، مقدمات درج حیدرآباد پولیس نے جعلی و فینسی نمبر پلیٹس، بلو لائٹس اور سرکاری سائرنس و روٹرز کے استعمال کے خلاف جاری کردہ مہم کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے حیدرآباد پولیس نے مختلف مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر اسنپ چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں میں جعلی و فینسی نمبر پلیٹس، ٹینٹڈ شیشوں، سرکاری سائرنس و روٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں پر نصب فینسی نمبر پلیٹس و دیگر سامان پولیس تحویل لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات بھٹائی نگر، A-سیکشن، فورٹ، سٹی، سخی پیر، B-سیکشن اور مکی شاہ میں مقدمات کے اندراج کرلیے گئے حیدرآباد پولیس کی جانب سے اسنپ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کی صورت میں 10 مقدمات درج کیے گئے، 10 جعلی نمبر پلیٹس، 331 فینسی نمبر پلیٹس اور 10 وہیکلز پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں