بینظیر بھٹو کا وژن پاکستان میں جم�وریت کی ترقی کا نمون� تھا ،میئر
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر حیدرآباد کاشف علی خان شورو نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے71ویں یوم پیدائش کے موقع پرشہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی قیادت اور ان کا وژن پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور ترقی کانمونہ تھی۔شہید رانی نے آمریت کیخلاف تاریخ ساز جدوجہد کرکے ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کوپروان چڑھایا، وہ پاکستان میں عوام کی آواز اور انسانی حقوق کی علمبردار تھیں،محترمہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں جمہوریت کو دوام بخشا۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ شہید بے نظیر ایک عظیم لیڈر تھیں اور رہیں گی اور ان کی سوچ فکر اور اقوال ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ وہ عوام کے دلوں میں کل بھی زندہ تھیں آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، بے نظیر بھٹو شہید کی71سالگرہ کے موقع پر میئر حیدرآباد کاشف علی خان شورو نے شورو ہاؤس گوٹھ کرن خان شورو پر ایک تقریب منعقد کی جس میں شہید بی بی کی سالگرہ کا سادگی سے کیک کاٹا گیا اور محترمہ کے درجات کی بلندی کیلیے دعائیں بھی کیں، اس کے علاوہ سانحہ پریٹ آباد کے شہدا کے ایصال ثواب کیلیے بھی دعا کی گئی تقریب میں سابق ایم پی اے عبدالجبار خان, سابق صوبائی وزیر فشریز زاہد بھرگڑی، سابق امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی، وسیم راجپوت، فرید قریشی،صنم تالپور،ٹاؤن چیئرمینز، عبدالغفو درس، بلال مصطفی،عمیر چانڈیو،تاج ولی،وائس چیئرمین فیاض شاہ،بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی کونسل کے اراکین یوسی چیئرمینز کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وومن ونگ، یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان اور علاقے کے معززین بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔