اہم ترین

کینیا: عدالت نے صحافی ارشد شریف کا قتل غیر قانونی قرار دے دیا

نیروبی: کینیا کی ہائیکورٹ نے پاکستانی اینکر و صحافی ارشد شریف کا قتل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صحافی کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے پاکستانی اینکر و صحافی ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔

عدالت نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا، درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمے داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔

عدالت نے کینیا کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ پاکستانی صحافی پر فائرنگ کرنے والوے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ارشد شریف کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا  بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے ہے کہ 23 اکتوبر 2022 میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کا کینیا کے شہر نیروبی میں قتل ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button