اہم ترین

مجاہدین کی مرضی کے بغیر ایک بھی قیدی اسرائیل رہا نہیں کراسکتا، حماس

غزہ: حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام سن لے تمہاری حکومت تم سے جھوٹ بول رہی ہے،مجاہدین کی مرضی کے بغیر ایک بھی قیدی اسرائیل رہا نہیں کراسکتا ہے،اسرائیل کوئی کامیابی حاصل نہیں کررہا ہے بلکہ صیہونی فوجیں تباہ وبرباد ہو رہی ہیں۔

حماس کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیل کا کوئی قیدی جنگ کے ذریعے اسرائیل رہا نہیں کرواسکتا ہے بلکہ اسرائیل خود اپنے قیدی قتل کررہا ہے، روزانہ یہودی فوجی مجاہدین کے ہاتھوں جہنم واصل ہورہے ہیں،مجاہدین کے 24 بریگیڈز غزہ کے شمال سے جنوب تک ہر جگہ پر موجود ہیں اور صیہونی فوجوں کے دانت کھٹے کررہے ہیں۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم 9 ماہ سے اپنی سرزمین پر تیار کیے جانے والا اسلحہ استعمال کررہے ہیں، بیرونی مدد کے بغیر ہم اسرائیلی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں،غزہ کی مظلوم عوام پر اسرائیل بمباری کرکے اپنی کامیابیاں ظاہر کرتا ہے جو کہ ان کی بدترین جارحیت اور نسل کشی اور جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے،امریکا یورپ اسرائیل کی مدد کرکے غزہ کے مظلوموں کا خون بہار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کان کھول کر سن لو تم سے ایک ایک ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، 7 اکتوبر کا طوفان الاقصیٰ آپریشن اسرائیلی دہشت گردوں کے فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ردعمل اور آتش فشاں تھا،اسرائیل بھول جائے کہ فلسطینی مسلمان اور مجاہدین انہیں چین سے جینے دیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بہت کچھ اسرائیل کے لئے مزید آنے والا ہے جو سات اکتوبر سے زیادہ طاقتور خوفناک بھیانک ہوگا،ہمارے مجاہدین فلسطین کے مغربی پٹی سے بھی دشمنوں پر حملے کررہے ہیں اور جلد وہاں سے ان کو بڑے بڑے سرپرائز ملیں گے، اسرائیل نے ہماری عوام کا محاصرہ کررکھا ہے لیکن غزہ کے غیور بہادر مسلمان صابر شاکر اور ثابت قدم ہیں، 9 ماہ گزرنے کے باجود مجاہدین میدان جنگ میں برسرپیکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button