ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورو کپ ٖفٹ بال میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز کا حساب برابر ہے

یورو کپ2024 کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیدر لینڈز کے درمیان آج ڈورٹمنڈ کے ویسٹ فالین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 2020 کی رنز اپ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 5–3 سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک سے برابر تھیں فاضل وقت میں بھی جب کوئی گول نہیں ہوا تو فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ میں کیا گیا۔ نیدر لینڈز نے چوتھے کوارٹر فائنل میں ترکی کو2–1 سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنائی۔ اس کوارٹر فائنل میں ترکی کو شکست انکے کھلاڑی مرٹ مولڈر کے سیلف گول سے ملی تھی۔
انگلینڈ اور نیدر لینڈ کے درمیان ابھی تک جو22 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں انگلینڈ نے 6 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیدر لینڈز نے7 میچ جیتے ہیں جبکہ9 میچ برابر رہے ہیں۔ انگلینڈ نے ان میچوں میں31 گول کئے ہیں اور29 گول اسکے خلاف ہوئے ہیں۔
یورپی کپ میں دونوں کا مقابلہ2مرتبہ ہوا ہے جس میں سے انگلینڈ نے ایک میچ میں اور نیدرلینڈز نے ایک میچ میں جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں ٹیموں نے ان میچوں میں4,4 گول کیئے ہیں۔15 جون1988کو دونوں کے درمیان یورپی کپ میں پہلا مقابلہ گروپ میں ہوا تھا۔ ڈوسلڈ ڈوف میں ریحین اسٹیڈیم میں63,940 تماشائیوں کی موجودگی میں نیدرلینڈز نے3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لندن کے ومبلے اسٹیڈیم میں 76,798تما شائیوں کی موجودگی میں میزبان انگلینڈ نے گروپ میچ میں نیدرلینڈ کو4-1 سے ہراکر حساب برابر کیا تھا۔
انگلینڈ نے نیدر لینڈ کے خلاف جو آخری9 میچ کھیلے ہیں اس میں سے صرف ایک میچ میں جیت اپنے نام کی ہے۔ اس نے ایمسٹرڈیم میں23 مارچ2018 کو ہوئے میچ میں نیدرلینڈز کو1-0 سے شکست دی تھی۔ نیدر لینڈز نے9 میں سے4 میچوں میں جیت حاصل کی ہے اور4 میچ برابر رہے ہیں۔
انگلینڈ نے پہلی مرتبہ یورو کپ کے سیمی فائنل میں رسائی 1968 میں حاصل کی تھی اور یوگو سلاویہ کے ہاتھوں اسے1–0 شکست ہوئی تھی۔ ایسا ہی1996 میں جرمنی کے خلاف ہوا تھا۔ اس مرتبہ اسے جرمنی نے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 6–5 سے شکست دی تھی۔ مقررہ قت اور فاضل وقت کے بعد اسکور ایک، ایک سے برابر تھا۔ انگلینڈ نے2020 میں ڈنمارک کو2-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ فائنل میں اسے اٹلی نے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں3–2 سے شکست دی تھی۔ مقررہ وقت اور فاضل وقت کے بعد دونوں ٹیمیں ایک، ایک سے برابر تھیں۔
نیدر لینڈز کو5 سیمی فائنل میں سے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس نے پہلی مرتبہ1976 میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جس میں اسے چیکو سلواکیہ نے فاضل وقت میں 3–1 سے شکست دی تھی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک سے برابر تھیں۔1988 میں نیدر لینڈز نے مغربی جرمنی کو2-1 سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور فائنل میں سویت یونین کو 2-0 سے شکست دیکر یورپی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔1992 میں نیدر لینڈ کو سیمی فائنل میں ڈنمارک نے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 4–5 سے شکست دی تھی۔ مقررہ اور فاضل وقت کے بعد میچ 2-2 سے برابر رہا تھا۔2000 میں جب نیدرلینڈ نے آخری4 ٹیموں میں جگہ بنائی تھی تو اسے اٹلی نے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 3–1 سے شکست دی تھی۔ مقررہ اور فاضل وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔2004 میں بھی نیدرلینڈز سیمی فائنل میں پرتگال سے 2–1 سے ہاری تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں