پاکستان

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج ہلکی بارش ہکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے، موجوہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ہونی والی بارش کے باعث کراچی میں کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دوسری جانب آج سے 16 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد  خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں میں بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button