ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، عظمیٰ بخاری

not poisoned

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا، باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی ہے، عوام کیلئے راشن، روٹی کی قیمت میں کمی جیسے کئی منصوبے لائے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا کر دکھایا،پنجاب حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں