ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محراب پور: پتھروں سے بھرا ڈمپر اُلٹ گیا، ڈرائیور، کلینر زخمی

محراب پور (جسارت نیوز) پتھروں سے بھرا ڈمپر اُلٹ گیا، ڈرائیور، کلینر زخمی ہوگئے، حادثہ پولیس تھانہ کی حدود میں محراب پور کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر روہڑی کینال پل کے پاس ہوا جہاں بھاری پتھروں سے اضافی بھرا ڈمپر تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا، حادثے میں ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق کوٹ ڈیجی سے کنڈیارو جانے والے بھاری پتھروں سے بھرے ڈمپر (ٹرک) قومی شاہراہ کی بجائے مہران ہائی وے اور محراب پور ٹھری میرواہ، محراب پور ہالانی اور محراب پور کوٹری کبیر رابطہ سڑکوں (لنک روڈ) سے گزر رہے ہیں اور یہ سب ٹول ٹیکس بچانے کے لیے ہو رہا ہے جس سے مذکورہ رابطہ سڑکیں (لنک روڈ) تباہ ہورہے ہیں اور حادثات کا بھی خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں