نوشہرو فیروز: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے سنڈ یکیٹ کا 21 واں اجلاس
نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کی زیر صدارت شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے سنڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس منعقد ہوا۔ سنڈیکیٹ کے ممبران میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے وائس چانسلر شاہد اللہ بخش یونیورسٹی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو، پروفیسر ڈاکٹر شیلا صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین سومرو، پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح، ڈاکٹر سیف اللہ جویو، ایم پی اے جام شبیر، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بشیر، ڈاکٹر محمد افضل کمبوہ، منظور علی سیال، ڈاکٹر منور زرداری اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں رجسٹرار آصف علی زرداری کی جانب سے گزشتہ چار سال کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کے کام کو سراہا گیا۔ بریفنگ کے دوران سنڈیکیٹ ممبران نے پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز کی تازہ تقرریوں اور چھوٹے گریڈ کے ملازمین کی ریگولرائزیشن اور پروموشن کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔ اجلاس میں سینڈیکیٹ ممبران کی جانب سے بریفنگ کے دوران دی گئی سفارشات کی روشنی میں جی پی فنڈ، طبی سہولیات، ہیلتھ انشورنس اور پنشن کے لیے کیے گئے مختلف فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔