ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت ہلاک، 2 اہلکار زخمی

پشاور کے علاقہ حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن پشاور کے مضافاتی علاقے متنی حسن خیل میں کیا جا رہا ہے، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کےمطابق آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات رپورٹ سامنے آئی تھی کہ خیبرپختونخوا میں عسکریت پسند صوبے کے مختلف اضلاع میں پھیلتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ صوبے کے کے 9 اضلاع میں دہشت گردی کے حملے ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں