عالمی حالات

خان یونس پر اسرائیلی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید

 اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر فضائی اور زمینی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 فلسطینی شہید اور 53 زخمی ہو گئے ، جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 243 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 243 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button