عالمی حالات

آسٹریلیا: چینی ہیکروں کے حملوں سے سفارتی کشیدگی

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی الیکٹرانک انٹیلی جنس ایجنسی نے چینی ہیکروں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا۔ سگنلز ڈائریکٹوریٹ نے خاص طور پر ایک تفصیلی تکنیکی نوٹ میں ہیکنگ گروپ اے پی ٹی 40کی طرف اشارہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہیکروں سے ہمارے نیٹ ورک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب چینی ہیکروں کی ان کارروائیوں کے باعث بیجنگ اور آسٹریلوی حکومت میں سفارتی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 4سال کے دوران آسٹریلیا اور چین کے باہمی تعلقات میں بہت سے سفارتی تنازعات دیکھنے میں آئے ہیں، خاص طور پر کورونا وبا اور اس کے بعد کے دوران فریقین کے درمیان پابندیاں عائد کی گئیں اور الزامات کا تبادلہ ہواہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button