ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہمیں دہشت گردی کے ثبوت دے ،حملہ کیا تو جارحیت تصور ہوگا،طالبان

کابل (صباح نیوز) طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ثبوت ہیں تو وہ ہمیں دیں، ہم ان کے خلاف خود کارروائی کریں گے۔اس بات کا مطالبہ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یوٹیوب چینل ’دی خراسان ڈائریز‘ کو انٹرویو میں کیا۔ ترجمان طالبان کا مزید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ2001ء سے چلتا آ رہا ہے‘ کالعدم تحریک طالبان پہلے سے پاکستان میں موجود تھی اور وہاں (پاکستان) بے امنی بھی پہلے سے تھی جو اب بھی جاری ہے‘ پاکستان میں امن ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے‘ پاکستان کو بارہا اپنی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے‘ کوئی تحفظات ہیں تو پاکستان ہم سے بات کرے۔طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے برسوں جنگ دیکھی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کسی اور ملک میں بھی ایسا ہو‘ کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے‘ پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل خود حل کرنے چاہئیں‘ پاکستان میں بے امنی کی ذمہ داری کسی طرح بھی افغانستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں