پاکستان

ای او بی آئی کے فیصلوں کے خلاف آن لائن سماعت

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ حیدرآباد کی مزدور دشمنی اور وفاقی محتسب کے فیصلوں کے خلاف سلور کاٹن ملز ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو شکایتی درخواست ارسال کی گئی تھی جس پر صدر مملکت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ 2 جولائی کو بذریعہ خط جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر کنسلٹنٹ لیگل افیئرز برائے صدر مملکت اسلام آباد کو کیس کی سنوائی کے لیے آن لائن مقرر کیا اور آج گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے سلور کاٹن ملز ورکرز یونین سی بی اے کے صدر عابد بخاری کی رہائش گاہ انار کلی سینٹر لطیف آباد میں آن لائن کیس کی سماعت کی، جہاں سلور کاٹن ملز ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری اظہر محمد اور ریحانہ صدیقی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بھی موجود تھیں، آن لائن کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر کو ای او بی آئی کی جانب سے اظہر محمد کی غیر قانونی طور پر روکی گئی، پنشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ ای او بی آئی کی کرپشن کے حوالے سے تحریری ثبوت بھی آن لائن دکھائے گئے جس پر جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے آن لائن فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے حق میں آرڈر جاری ہو جائے گا اور اظہر محمد کو ساڑھے 3 سال کی ای او بی آئی پنشن کے واجبات بھی ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button