پاکستان

جیکب آباد: جمس اور سول اسپتال کی بحالی اور ترقی کیلیے صدرِ مملکت کو خط

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سماجی رہنما و مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمس اسپتال کی بحالی، اپ گریڈیشن اور 60 کروڑ سے زائد کی سالانہ بجٹ کے باوجود مریضوں کو ادویات سمیت علاج کی دیگر سہولیات کی عدم فراہمی سمیت سول اسپتال کو بھی کروڑوں روپے بجٹ ملنے کے باوجود مریضوں کو علاج کی سہولت نہ ملنے پر شکایتی خط بھیج دیا، جس میں سماجی رہنما عبدالحئی سومرو نے شکایت کی کہ ضلع 11 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے اور ساتھ میں سندھ و بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں کے ہزاروں لوگ علاج کے لیے جیکب آباد آتے ہیں لیکن جمس اور سول اسپتال میں عوام کو ادویات سمیت علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں، دونوں اسپتال بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، جمس اسپتال کا سالانہ بجٹ 60 کروڑ سے زائد ہے لیکن وہاں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، اینجیو پلاسٹی، انجیو گرافی، ٹراما سینٹر، ایمرجنسی سمیت کوئی سہولت موجود نہیں، علاج کے لیے آنے والے مریض پرائیوٹ میڈیکل اسٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، طویل عرصہ گزرنے کے باوجود جمس اسپتال میں نہ ٹیچنگ اسپتال اور نہ میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جمس اور سول اسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے بجائے پرائیوٹ اسپتالوں یا دیگر شہروں کے اسپتالوں کی طرف ریفر کردیا جاتاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button