عالمی حالات

غزہ: اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

 اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیل کا غزہ کا مکمل انخلاء کا حکم بڑے پیمانے پر مصائب کا سبب بن رہا ہے۔

دوسری جانب دوحہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 295 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 243 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button