عالمی حالات
ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کی سوڈانی آرمی چیف سے ملاقات
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات ،جس میں خطے میں قیام امن پر گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ سوڈان میں عبدالفتاح براہن کی قیادت میں فوج اور حمدان دوغلو کی قیادت میں نیم فوجی دستے آپس میں لڑرہے ہیں۔