پاکستان

یو این ایس سی کی رپورٹ نے افغانستان میں دہشتگردی پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراہ بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) دہشت گردوں کے افغانستان میں ٹھکانوں کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹس آئی ہیں، جن سے ہماری بات کی تصدیق ہوئی جو ہم عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان کے اندر سے سپورٹ ملتی ہے، اس کے نئے لوگوں کی افغانستان میں تربیت ہورہی ہے، افغانستان پر زور دیتے ہیں کہ دہشتگرد گروپس کے خلاف کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، ہماری دلی ہمدردی اسماعیل ہنیہ کے خاندان اورفلسطینی عوام کیساتھ ہے، پاکستان یقین رکھتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی خطے میں جارحیت اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ اور لبنان کی سالمیت و خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کی خطرناک جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں ہے، پاکستانی عوام لبنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے ایران کا دورہ کیا، اسحاق ڈار نے  پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے ایرانی صدر کو مبارکباد کا پیغام دیا، ایرانی صدر نے تقریب میں شرکت پراسحق ڈار کا شکرایہ ادا کیا۔

ایرانی بیان سے متعلق ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا ضلع  پاراچنار پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے، اس بیان میں پارا چنار کی مکمل صورتحال کا احاطہ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان انصاف کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، 5 اگست کومقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پرمنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button