پاکستان
مٹیاری: 6 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
مٹیاری (نمائندہ جسارت) نیو سعید آباد کے قریب دریائے سندھ کے اندر آنے والے سیلابی پانی کے تالاب میں 6 سالہ بچہ جاوید کھیلتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کو تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔