پاکستان

ٹنڈو محمد خان: پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن سے 9540 عدد مین پوڑیاں اور 40 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی، مقدمات درج۔ ایس ایس پی عابد علی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاریم ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے مختلف کارروائیوں کے 6 مین پوڑی فروشوں کو گرفتار کر لیا جن سے 6700 عدد مین پوڑیاں اور 20 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ انچارج سی آئی اے ٹنڈو محمد خان اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت 2 مختلف کارروائیوں میں 2 مین پوڑی گٹکا سپلائرز الٰہی بخش کھوڑ اور بخت علی ملاح کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم محبوب شاہ عرف بابو شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹرز کچی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی فروش ملزم مختار پسیوکو گرفتار کرلیا جس سے 2040 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button