عالمی حالات
مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ستمبر میں 17 کشمیر ی شہید
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی درندوں نے ایک لڑکے سمیت 17 کشمیری شہید کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کئی عرصے سے بھارتی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، گزشتہ ماہ ستمبر میں 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا جبکہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، بھارتی فوج آئے روز علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں کی تلاشی کے نام پر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے عورتوں کی عزت آبرو کرتی ہے۔