اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملنے کیلیے نیا جدید سسٹم متعارف، شناختی کارڈ لازمی قرار
روالپنڈی: اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملنے کے لیے انتظامیہ نے نئے رولز متعارف کرادیے،قومی شناختی کارڈ کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقاتیوں کے لیے سخت رولز لاگو کیے ہیں، جس میں ملاقاتی قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اپنی بائیو میٹرک ویریفیکیشن بھی کرائے گا، جس کے لیے جیل میں باقاعدہ بائیو میٹرک ویریفیکیشن ڈیوائس نصب کی ہے، اسی کے ساتھ فائی انٹیگریٹیڈ سسٹم نصب کیاہے۔
رپورٹ کےمطابق نیا سسٹم اڈیالہ جیل کے تین مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کر دیا گیا، جو نادرہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سسٹم سے منسلک ہے، نئے سسٹم میں بار کوڈ سکیننگ، وائی فائی ڈیوائسسز اور جدید ٹیب شامل ہیں۔
ان تمام مراحل سے قیدیوں سے ملنے والے ملاقاتیوں کو گزرنا ضروری ہے ، اس کے بغیر قیدی سے ملاقات نہیں ہوسکے گی، سیکیورٹی کے اس جدید نظام سے گزر کرہی ملاقاتی اپنے قیدی سے مل سکتا ہے بصورت دیگر اسے واپس گھر لوٹناہوگا۔
دوسری جانب عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی ہے۔