عالمی حالات

کملا ہیرس کی شکست کے بعد ڈیموکریٹس میں بلیم گیم

امریکی صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس کی شکست کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی میں بلیم گیم شروع ہوگیا ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے انتخابی مہم سے الگ ہونے میں دیر کردی تھی۔ اگر وہ جلد یہ فیصلہ کرلیتے تو پارٹی کو انتخابات کی اچھی تیاری کا موقع ملتا، بالخصوص اوپن پرائمری کے معاملے میں۔

نیو یارک ٹائمز کے پوڈ کاسٹ ‘دی انٹرویو’ میں گفتگو کرتے ہوئے نینسی پیلوسی نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو انتخابی تیاری کے معاملے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور یہ مشکلات اپنی ہی پیدا کردہ تھیں۔ صدر بائیڈن نے انتخابی مہم سے دست بردار ہونے میں خاصا وقت لیا۔ اس دوران پارٹی کو خاصا نقصان پہنچ گیا۔ کم و بیش دو ماہ تک گو مگو کی کیفیت رہی جس کے باعث ووٹرز بد دل اور بدگمان ہوئے۔

نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ اگر صدر بائیڈن بروقت انتخابی مہم سے الگ ہوئے ہوتے تو زیادہ موزوں امیدواروں کا انتخاب ممکن ہوتا کیونکہ اوپن پرائمری کے لیے زیادہ وقت مل جاتا اور پارٹی کو سنبھلنے میں زیادہ مشکل پیش نہ آتی۔ نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ اگر جو بائیڈن سالِ رواں کے شروع میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیتے اور کملا ہیرس ہی امیدوار ہوتیں تب بھی انہیں بہت وقت ملتا اور وہ بہت اچھی طرح تیار ہوکر میدان میں آتیں۔ ایسی حالت میں وہ پہلے صدارتی مباحثے سے وہ نقصان بھی نہ پہنچتا تو صدر بائیڈن کی خراب کارکردگی کے باعث ڈیموکریٹس کو پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button