عالمی حالات

اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے خطرے سے آگاہ کردیا، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ:اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوجیوں نے غزہ سٹی اور  نصیرت پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے  کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں کے حساب سے زخمی ہوئےہیں، غذائی قلت اور طبی امدادی سامان کی عدم دستیاب کے باعث  حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو غزہ میں غذائی قلت کے سبب اموات میں مزید اضافہ ہوسکتاہے،  20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے، جنگ بندی کے حوالے عملی اقدامات کیے جائیں، اگر یہ سلسلہ مزید دنوں جاری رہا تو کوئی وبا پھوٹ سکتی ہے، جس کے اثرات اسرائیلی فوجیوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز کی درندگی کے باعث اب تک 44 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button