عالمی حالات
عمرہ زائرین نامعلوم افراد سے کرنسی تبدیل نہ کرائیں، وزارت حج
ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب کے وزارت حج نے عمرہ زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت نامعلوم افراد سے رابطہ نہ کریں بلکہ لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ سق نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان، نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کیلیے ان کی خدمات حاصل کریں۔ عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کرانے کیلیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں لائسنس یافتہ منی چینجر سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی جعل سازی کا شکار نہ ہوں۔