عالمی حالات

دورہ پاکستان پرہمارے کرکٹ بورڈ کو تحفظات ہیں، بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بیان دیا ہے کہ سیکورٹی تحفظات ہیں۔ نئی دہلی سے جاری بیان میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بی سی سی آئی کا جو بیان ہے وہ دیکھیں۔ دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلیے مستقبل پر غور کیلیے بلایا گیا اجلاس 15 منٹ بعد ہی ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کیلیے ایک قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔ بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے مضبوط موقف کے بعد آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کیلیے جمعہ کو بورڈ اجلاس بلایا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہوگا۔ اس عمل میں 2 سے 3 دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے ہیں اور اس کو 24 سے 48 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button