پاکستان
خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سابق پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔ میں آج بھی اپنی اس بات پر کھڑا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ اِس کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اُس نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور اُسے اِن سے بچانا ہے۔ دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔