پاکستان

وزیراعلیٰ نے پختونخوا میں قیام امن کیلیے وفاق سے ایف سی پلاٹونز کا مطالبہ کردیا

General Faiz would be a best

کوہاٹ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں قیام امن کیلیے وفاق سے ایف سی پلاٹونز کا مطالبہ کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوہاٹ میں کرم کی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ گرینڈ جرگے میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت وفاق اور صوبے میں سیاسی اختلافات کا معاملہ الگ، لیکن پختونخوا میں قیام امن کے لیے وفاقی حکومت ایف سی پلاٹونز فراہم کرے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیکورٹی اہل کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی امن کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا تو اس کے ساتھ وہ سلوک کیا جائے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر فوج قیام امن کے لیے علاقے میں تعینات ہے۔فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام مورچے بلا تفریق ختم  کردیے جائیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگہ مکمل قیام امن تک علاقے میں رہے، جسے صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرے۔اسی طرح فریقین میں نفرت ختم کرنے کے لیے بھی مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button