عالمی حالات
غزہ: 15 ماہ میں اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
صیہونی فورسز کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بمباری کے نتیجے میں 61 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد عمارتوں کے ملبے سے ہزاروں شہداء کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید 14 ہزار سے زائد لاشیں ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 افراد کو شہید کر دیا تھا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بمباری سے گزشتہ ایک ماہ میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔