عالمی حالات
سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان گرین ہائیڈرون کے شعبے میں مفاہمت
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان گرین ہائیڈروجن بریج کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے ۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پیدا کر کے اسے یورپ برآمد کرنا ہے۔یاد داشت پر سعودی کمپنی ایکوا پاور اور جرمن کمپنی سیفی نے دستخط کیے۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ منصوبوں کو ترقی دیں گی،جس کے نتیجے میں 2030 ء تک سعودی عرب سالانہ 2 لاکھ ٹن گرین ہائیڈروجن یورپ کو برآمد کرے گا۔ایکوا پاور کمپنی گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی پیداوار پر توجہ دے گی،جب کہ سیفی کمپنی شریک سرمایہ کار اور اہم خریدار کے طور پر کام کرے گی۔