سعودی عرب اور بھارت معدنیاتی شعبے میں تعاون پر متفق

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور بھارت نے معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔بھارت میں کوئلے اور کانوں کے وزیر جی کشن ریڈی اور ان کے سعودی ہم منصب بندر الخوریف کی سربراہی میں دونوں ممالک کے وفود نے نئی دہلی میں ملاقات کی،جس میں معدنیات کے شعبے میںسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مودی سرکار سبز توانائی کی منتقلی کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میںدونوں ممالک کے درمیان اہم معدنیات کے معاہدوںمیں پیش رفت ہوئی،جن میں لیتھیم، تانبا اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے درکار خام مال شام ہے۔ یہ اشیا پون چکی، الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری کی تیاری اور مصنوعی ذہانت کے نظام کو تیار کرنے میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیرجی کشن ریڈی کا کہنا تھا کہ بھارت اور سعودی عرب معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔