عالمی حالات

اسرائیل میں بن گورین ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا، حوثی گروہ کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروہ نے 48 گھنٹوں کے اندر تیسری بار اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن میں حوثی جماعت نے جمعرات کی شب اعلان کیا کہ اس نے جنوبی اسرائیل کو ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں نے حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن یہ اقدام 48 گھنٹوں میں تیسری بار کیا گیا ہے، جس سے اسرائیل کے خلاف خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں ”ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا“۔ ابھی تک غیر جانب دار ذرائع سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں جن سے حوثی دعوے کی تصدیق ہو سکے۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں بتایا کہ ”ہماری مسلح فورسز نے یافا کے علاقے کے جنوب میں اسرائیلی دشمن کے عسکری ہدف کو ’فلسطین 2‘ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا اور کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا“۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button