یورپی ملک میں تربیتی مشق کے دوران 4 امریکی فوجی لاپتہ
ولنیئس: امریکی فوج کے چار اہلکار لتھوانیا میں جاری عسکری تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہوگئے، امریکی فوجی حکام، لتھوانین آرمڈ فورسز اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی تربیتی مشق کے دوران واقعہ پیش آیا، لاپتہ فوجی 1st Brigade, 3rd Infantry Division کا حصہ تھے، یہ واقعہ جنرل سلوستراس ژوکاؤسکس ٹریننگ ایریا پبرادے میں پیش آیا جو کہ دارالحکومت ولنیئس کے شمال میں واقع ہے، فوجیوں کے ساتھ ایک ٹرینڈ وہیکل (Tracked Vehicle) ٹرینڈ وہیکل ایک ایسا گاڑی ہے جو پہیوں کی بجائے مخصوص چین (Tracks) پر چلتی ہے، یہ چین عام طور پر دھات یا ربڑ سے بنی ہوتی ہیں اور گاڑی کو سخت، ناہموار اور مشکل راستوں پر چلنے میں مدد دیتی ہیں بھی غائب ہے۔
لتھوانین آرمڈ فورسز کے مطابق فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع منگل کی دوپہر موصول ہوئی تھی، کور کے کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل چارلس کوسٹانزا نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا”میں لتھوانین آرمڈ فورسز اور ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری مدد فراہم کی، یہ باہمی تعاون ہماری شراکت داری اور انسانیت کی بہترین مثال ہے، چاہے ہم کسی بھی ملک کے جھنڈے کے نیچے خدمات انجام دے رہے ہوں۔”
حکام اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ امریکی فوج نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تلاش کی کوششیں بدستور جاری ہیں اور لاپتہ فوجیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔