پاکستان

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، خیبر، دیر اپر، چترال، شانگلہ، بونیر، صوابی اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ 

ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 27 مارچ 2025 کو دوپہر 1 بجکر 28 منٹ پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ زیر زمین گہرائی 198 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں شدید خوف و بے چینی دیکھی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button