عالمی حالات

کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے، میر واعظ عمر فاروق

سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہندو گرو سری روی شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

روی شنکر نے آج میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ علاقے میں بات چیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔

میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر  میں جاری سیاسی بحران کے سلسلے میں جو لوگ قید ہیں انہیں ہمدردی اور افہام و تفہیم کے طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

میر واعظ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں نے بقائے باہمی، ہمدردی اور بنیاد پرستی اور سماجی بیگانگی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور بے اختیاری بے امنی کو ہوا دیتی ہے اور صرف مستقل بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم سے ہی معاشروں کو بہتر بنانے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button