عالمی حالات

پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری‘ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

لیما: پیرو میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں50 سے زاید افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پیرو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث 50 سے زاید افراد ہلاک اور 13 افراد کے لگ بھگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حادثہ ایک پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا۔ اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور 650 فٹ نیچے اوکونیا دریا کے کنارے جا گری۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں 60 افراد سوار تھے، جب وہ پین امریکن ہائی وے کے ایک دشوار گزار حصے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ شاہراہ پیرو کو پڑوسی ملک چِلی سے جاملاتی ہے۔

  • محمد ایوب

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button