پاکستان

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایات جاری

ریاض:مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے مملکت میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاط برتنے اور مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی تاکید کی ہے۔

ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانہ ریاض کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام پاکستانی شہری سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین یا ضابطوں کے منافی ہو۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ سرگرمی قانونی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ اس مقصد کے تحت خصوصی ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے دونوں مقامات پر تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پھنسے ہوئے یا پریشان حال پاکستانیوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے محفوظ رکھا جا سکے، خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، اس لیے ایسے مواقع پر سفارتی مشنز کا فعال کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

سفارت خانے نے پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے اور شہری افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہری درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں،اسی طرح پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی سفارت خانہ، ریاض

لینڈ لائن:  +9660114887272، +9660114884111، +9660114884222

موبائل: +966576284980، +966560505030

پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ

لینڈ لائن: +966126689149، +966126692371

موبائل: +966590008295، +966536617573

  • وہاج فاروقی
  • ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button