عالمی حالات

ایرانی حملے، اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑ دیا

ریاض:ایرانی حملوں کے بعد معروف فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے سعودی دارالحکومت ریاض چھوڑ دیا۔

 عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد بین الاقوامی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچا۔

 فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پائونڈ ہے، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔

 یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button