ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج وزیراعظم شہباز شریف کا اہم خطاب متوقع، قوم کو معاشی و سفارتی صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں وہ خطے کی موجودہ صورتحال، حالیہ کشیدگی اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کے مطابق خطاب میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عالمی سطح پر ادا کیے گئے کردار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، ان کی کھپت اور حکومتی حکمت عملی سے متعلق بھی بات کریں گے۔ توانائی بحران سے نمٹنے، ایندھن کے مؤثر استعمال اور بچت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملیں گے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، جس پر حکومت اپنی پالیسی واضح کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عوام سے موجودہ حالات میں اتحاد، ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کریں گے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

ادھر آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی آئندہ سفارتی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، ساتھ ہی عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور توانائی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات بھی متوقع ہے جبکہ امکان ہے کہ وہ اپنے خطاب میں قوم کو اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیتے ہوئے ملکی استحکام، معاشی بہتری اور امن کے قیام کیلئے آئندہ لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں