سپریم کورٹ:پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

 چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی، حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے۔ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ مزید پڑھیں

لاہورہائیکورٹ کا 9مئی کے واقعہ کے بعد نظر بند افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور:ہائیکورٹ نے 9مئی کے واقعہ کے بعد نظر بند تمام افراد کو فوری طور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ لاہورسمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ لاہورسمیت پنجاب کے11اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات مزید پڑھیں

عمران قوم سے معافی مانگیں تو ڈائیلاگ ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کیے تھے، پورے ملک میں ایک وقت میں الیکشن کا مطالبہ پی ٹی آئی نے مان لیا تھا، اگر عمران خان قوم سے معافی مانگیں تو ڈائیلاگ ہو سکتے ہیں، ڈائیلاگ کیلئے نواز شریف کو بھی منانا پڑے مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے مزید پڑھیں

آڈیو لیکس کمیٹی کو ثاقب نثار کے بیٹے کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور نجم الثاقب کو طلبی کا نوٹس بھی معطل کردیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیولیک تحقیقات کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت مزید پڑھیں

آڈیو لیکس، چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔  وفاقی حکومت نے نئی درخواست آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجاز مزید پڑھیں

9 مئی توڑ پھوڑ: جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) اور عسکری کارپوریٹ ٹاور پر آتشزدگی کے حملوں کی تحقیقات کے لیے پنجاب کی عبوری حکومت کی تشکیل کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران کو طلب کیا ہے۔  اس ماہ کے شروع میں عمران مزید پڑھیں

ہوسکتا ہے کہ عمران خان دوبارہ گرفتار ہوجائیں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  میرااندازہ ہے کہ عمران خان گرفتارہوسکتا ہے، سزا ہوئی تو عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں،جیل میں بہت زیادہ سختی تھی، نواز شریف اپنے کیس میں ریویو میں جائیں گے، چیف جسٹس سے درخواست کریں گے وہ اس کیس کو نہ سنیں، لارجر مزید پڑھیں

صدر نے دستخط کردیے، سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ نافذ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023ء پر دستخط کیے جانے کے بعد قانون ملک میں نافذ ہوگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایکٹ کی کاپی اور اس سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، جس کے مزید پڑھیں

چیف جسٹس کا حکومت کو جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کا مشورہ

اسلام آ باد :چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے وفاقی حکومت کو جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جس نہج پر پہنچ چکے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، عدالت کاذہن کسی قانون کوختم کرنے کا نہیں، صرف عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں گے، جمعرات کو مزید پڑھیں