افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چار سے پانچ ہزار کر دی جائے گی: صدر ٹرمپ

اسلام آباد —  صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس سال نومبر تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے چار سے پانچ ہزار تک کر دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے ایچ بی او ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے یہ بات ایسے موقع پر کی جب امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے پیر کے مزید پڑھیں

دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے گھر میں بھی ماسک پہنیں

واشنگٹن —  ایک ایسے موقع پر جب کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے، وائٹ ہاؤس میں عالمی وبا سے متعلق ٹاسک فورس نے ہدایت کی ہے کہ جن گھروں میں وبا کا آسانی سے ہدف بننے والے افراد موجود ہیں، وہاں لوگوں کو گھر کے اندر بھی ماسک پہننے چاہیئں۔ مزید پڑھیں

کرونا سے متاثرہ ماں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا —  عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ماں بھی اپنے شیر خوار بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔ جینوا سے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صحت کے ماہرین کو اس بارے میں تشویش ہے کہ کرونا وبا کی وجہ مزید پڑھیں

عیدالاضحیٰ کے دو دنوں میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا، تعداد 4917 ہو گئی

ویب ڈیسک —  افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دو دنوں میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد مجموعی طور پر 4917 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی مزید پڑھیں

جلال آباد: افغان فورسز اور داعش کے جنگوؤں کے درمیان لڑائی جاری، ہلاکتیں 29 ہو گئیں

ویب ڈیسک —  افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک جیل پر داعش کے شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی 20 گھنٹوں بعد بھی جاری ہے۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ حملے میں اب تک 29 افراد مزید پڑھیں

‘سوشانت اپنی مینیجر کی خود کشی کو خود سے جوڑے جانے پر دباؤ میں تھے’

ویب ڈیسک —  بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور پولیس نے اُن کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور اُن کے موبائل فون کی سرچ ہسٹری حاصل کرنے کے بعد نئے انکشافات کیے ہیں۔ ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا مزید پڑھیں

خلائی اسٹیشن میں دو ماہ گزارنے کے بعد امریکی خلابازوں کی واپسی

امریکہ کے دو خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں دو ماہ کا عرصہ گزارنے کے بعد اتوار کی سہ پہر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں۔ خلابازوں نے یہ سفر پہلی بار ایک پرائیویٹ خلائی راکٹ اسپیس ایکس کے ذریعے کیا تھا اور وہ اسپیس ایکس کے خصوصی کیپسول ‘ڈریگن’ کے ذریعے خلیج میکسیکو مزید پڑھیں

کلبھوشن اور بھارت کو وکیل کرنے کی دوبارہ پیشکش کی جائے: عدالت

اسلام آباد —  اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومتِ پاکستان کو مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے کیس میں جادھو اور بھارت کو ایک بار پھر وکیل کرنے کی پیشکش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکومتِ پاکستان کو کلبھوشن کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کے لیے بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کی مزید پڑھیں

صدارتی انتخاب تین نومبر کو ہی ہو گا، وائٹ ہاؤس کی وضاحت 

ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ کا آئندہ صدارتی انتخاب طے شدہ شیڈول کے مطابق رواں سال تین نومبر کو ہی منعقد ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بھی صدارتی انتخاب میں تاخیر کے کسی بھی امکان کو مسترد کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشیران کے یہ مزید پڑھیں

صدارتی انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کی دوبارہ نامزدگی پارٹی کے پرائیویٹ اجلاس میں ہو گی

واشنگٹن —  ری پبلکن نیشنل کنونشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں صدر ٹرمپ کی دوبارہ نامزدگی کے لیے ووٹنگ نجی سطح پر ہو گی اور اس اجلاس میں میڈیا کے نمائندے شریک نہیں ہوں گے۔ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے صدر مزید پڑھیں