ذات پات کو ہندو معاشرے کا بنیادی عنصر سمجھا جاتا ہے۔ اس میں اچھوت طبقاتی درجہ بندی کے عدم مساوات کے ڈھانچے میں سب سے نچلی سطح پر ہیں ، جنہیں 1935 تک سرکاری طور پر ‘ڈپریسڈ کلاسز’ کہا جاتا تھا۔ گاندھی جی نے انہیں ‘ہریجن’ کے نام سے نوازا تھا لیکن زیادہ تر اچھوتوں نے اسے قبول نہیں کیا۔اب انہوں نے اپنے لیے ‘دلت’ نام منتخب کیا ہے جو کہ ان کی پستی کی حالت کا اشارہ ہے۔