سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بیماری کو فرار کا ذریعہ بنایا، ملک لوٹنے والے لندن جاکر عیاشیوں جبکہ تیمار داری کے لیے جانے والا بھائی سازشوں میں مصروف ہے۔ اتوار کو یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پلیٹ لیٹس کی بنیاد پر عدالتوں سے ریلیف لینے والے اپ ڈیٹ نہیں دے رہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی تو حکومت عدالت جائے گی۔

