English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن میں قیادت کا بحران سنگین ہوگیا

میاں نواز اور شہباز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر کے باعث سینئر رہنمائوں میں کھچڑی پکنے لگی
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) میں قیادت کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا، نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر کی وجہ سے پارٹی کی عارضی سربراہی کے لیے ناموں پر اختلاف رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کی وطن واپسی غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ پارٹی کے اندر بھی پارٹی صدر بننے کے لیے سینئر رہنمائوں میں کھچڑی پک رہی ہے۔ پارٹی میں موجود ہارڈ کور رہنما جن کی سرپرستی نواز شریف اور مریم نواز کر رہے ہیں اب بھی مزاحمت کے خواہشمند ہیں اور اس مزاحمت کی آڑ میں مفاہمت چاہتے ہیں، جبکہ شہباز شریف کی سربراہی میں ایک موثر دھڑا مزاحمت کی بجائے مصالحت کے ذریعے مفاہمت کرنے کا آرزو مند ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق نواز شریف عارضی طور پر پارٹی سربراہی شاہد خاقان عباسی کو دینا چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے فوری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے