لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی نیب انکوائری رکوانے کے
سلسلے میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب لاہور سے 25 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔ دوران سماعت عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف اور نیب کے اختیارات مختلف ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے قانونی کے برعکس انکوائری شروع کردی ہے۔ جسے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب نے انہیں جب بھی بلایا وہ پیش ہوئے اور آئندہ بھی نیب انہیں جب بھی طلب کرے گی وہ پیش ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت عالیہ نے ریماکس دیے ہیں کہ اگر آپ کو گرفتاری کا خطرہ محسوس ہو تو آپ ضمانت قبل از گرفتاری درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے نیب کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔
رانا ثنا اللہ
لاہور ہائیکورٹ: رانا ثنا اللہ کی اپیل پر نیب سے جواب طلب
القمر
