English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا کو ایک اور نوٹس جاری

کراچی:عدالت نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو ایک اور نوٹس بھیج دیا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں فیصل واوڈا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

درخواست گزار وکیل قادر خان مندوخیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل عبداللہ مندرا نے کہا کہ فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر ہے جس کی 10 مارچ کو سماعت ہے۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس آئے کہ ہوسکتا ہے کہ اس دوران الیکشن کمیشن کا فیصلہ آجائے۔

عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دوباری پیشی کے لیے نوٹس بھیج دیا اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے