English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالی، اقوام متحدہ کے فوجی مشن کے کارکنان بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی

القمر

مالی کے علاقے مپوتی میں رونما ہونے والے دھماکے میں اقوام متحدہ  کے مالی  کثیر الجہت انضمام استحکام مشن  کے 7 کارکن فوجی زخمی ہو گئے۔

مپوتی میں گشت کرنے والے مذکورہ فوجیوں کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے مالی  الا گاسیم  وین نے اس حملے کی شدید مذمت کی۔

سینیگال مسلح افواج  نے  اپنے تحریری بیان  میں واضح کیا ہے کہ زخمی ہونے والے 7 فوجیوں میں سے چار کا تعلق سینیگال سے ہے۔

یہ گزشتہ 10 دنوں میں مشن فورسسز پر کیا گیا تیسرا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ 30 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشن کی مدت فرائض میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے