English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: دہشتگردی کی رپورٹ میں سفید فام نسل پرستی کا ذکر

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق 2020ء کی سالانہ عالمی رپورٹ جاری کی ہے،جس میں پہلی بار سفید فام نسل پرستی کا ذکرکیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ انتھونہ بلنکن کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد دنیا کے نئے خطوں میں بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے اعتراف کیا کہ ملک بھر میں شدت پسندی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سفید فام نسل پرستی کی بڑھتی ہوئی سوچ کا بھی ذکر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے داعش اور القاعدہ کے دھڑوں کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں حزب اللہ جیسی تنظیمیں اپنے پنجے گاڑ رہی ہیں۔ کچھ علاقوں میں دہشت گردی نسلی یا گروہی شکل میں موجود ہے یا نیا روپ اختیار کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ برس ملک بھر میں انتہاپسندانہ سوچ کا پھیلاؤ بہت تیز رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے