English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حنیف اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس کا 91برس میں انتقال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح علالت کے بعد کراچی میں91سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے رئیس محمد، ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے کھیلتے رہ گئے، محمد برادران میں حنیف محمد کا چند سال پہلے کراچی میں انتقال ہوا تھا، مشتاق محمد اور وزیر محمد برمنگھم اور صادق محمد کراچی میں رہتے ہیں۔صادق محمد کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خاندان کے لیے بڑا سانحہ ہے، وہ پاکستان کرکٹ کی مشہور محمد فیملی کے دوسرے نمبر کے بھائی تھے۔رئیس محمد نے2شادیاں کیں اور8 بچے تھے ان کے 3 بیٹوں شاہد محمد، آصف محمد اور طارق محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔رئیس محمد کے 4 بھائیوں وزیر محمد،حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمدنے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔رئیس محمد دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور لیگ اسپن بولنگ کرتے تھے، انہوں نے30فرسٹ کلاس میچوں میں2 سنچریوں کی مدد سے1ہزار 344 رنز بنائے اور33وکٹیں لیں۔رئیس محمد 1954میں بدقسمتی کی وجہ سے ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے