کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونس آباد پریمیئر لیگ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوکن ٹائیگر یونس آباد 17 ٹیموں میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کھارادر اور ماریپور کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ماریپور ٹیم نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ظفر میموریل اور رائزنگ اسٹار کے میچ میں ظفر میموریل نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ یونس آباد اسٹار اور کیماڑی گلیڈیٹر کے میچ میں کیماڑی گلیڈیٹر نے 10وکٹوں سے میچ جیتا۔ماریپور اور کوکن ٹائیگر کے میچ میں یونس آباد کی کوکن ٹائیگر ٹیم نے 12رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
